Lucky Electric Power Company
Governance | Lucky Electric Power Company

انتظام (گورننس)

انتظام (گورننس)

بورڈ آف ڈائرکٹرز


محمد علی ٹبّا (افسرِ اعلیٰ)

جناب محمد علی ٹبّا کو ان کے مرحوم والد کی جگہ 2005 ء میں لکی سیمنٹ کا افسرِ اعلیٰ مقرر کیا گیا ۔وہ یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ (YTM) کے افسرِ اعلیٰ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، جو کہ ایک جدید ترین مقامی ٹکسٹائل مل ہے جس کی ضمنی شاخیںشمالی امریکہ اور یورپ میں موجود ہیں۔ ایک ہی وقت میں ان دونوں اداروں کی قیادت کے ساتھ ساتھ وہ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے وائس چیئر مین کی حیثیت سے اسٹریٹیجک وژن(حکمت عملی پر مبنی تصوّر) بھی فراہم کررہے ہیں۔
انہوں نے 1991 ء میں اپنے خاندانی کاروبار یونس برادرز گروپ (YBG) سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ YBگروپ میں ڈائریکٹر شپس کے علاوہ، جناب محمد علی ٹبّا وفاقی وزارت کامرس کے تحت کام کرنے والی تنظیم ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے بورڈ کے لئے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ فیلو شپ فنڈ فار پاکستان (FFFP) کے ٹرسٹی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں جو واشنگٹن ڈی سی میں قائم ایک امریکی تھنک ٹینک ووڈرو ولسن انٹر نیشنل سینٹر فار اسکالرز میں ہر سال ایک اعلیٰ سطحی پاکستانی اسکالر کو بھیجتا ہے۔ علاوہ ازیں ، جناب ٹبّا پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے بورڈ کے رکن بھی ہیں جو پرائیویٹ سیکٹر میں قائم صفِ اول کے کاروباری اداروں پر مشتمل ایک بزنس ایڈوکیسی فورم ہے۔
وہ پاکستان اور بھارت کی مشترکہ بزنس کونسل (PIJBC) کے بورڈ کے لئے نامزد ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دیتی ہے۔ وہ 2013 ء سے قائم پاکستان میں سیمنٹ کے تیار کنندگان کی ایک انضباطی تنظیم آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) کے چیئر مین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (OGDC) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا رکن بھی مقرر کیا گیا ہے۔
کئی سماجی و فلاحی پراجیکٹس میں وسیع مصروفیات کے ساتھ ، جناب محمد علی ٹبّا متعدد معروف یونیورسٹیوں، اداروں اور فائونڈیشنز کے بورڈ آف گورنرزمیں خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ غیر منافع بخش تنظیم عزیز ٹبّا فائونڈیشن کے وائس چیئر مین بھی ہیںجو تعلیم، صحت اور رہائش کے ضمن میں بڑے پیمانے پر کام کررہی ہے۔یہ فائونڈیشن کراچی، پاکستان میں ٹبّا ہارٹ انسٹیٹیوٹ (THI) اور ٹبّا کڈنی انسٹیٹیوٹ (TKI) جیسے جدید ترین کارڈک ہسپتال (دل اور گردے کی بیماریوں کے ہسپتالوں) کو چلاتی ہے۔
پاکستان کی سماجی ترقی کے شعبے میں ان کی شاندار خدمات اور کردار کے اعتراف میں عالمی اقتصادی فورم (WEF) نے2010 ء میں جناب محمد علی ٹبّا کو ینگ گلوبل لیڈر (YGL) کا خطاب دیا ۔ انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس سے سال 2012 ء اور 2013 ء میں بزنس مین آف د ی ائیر کے گولڈ میڈل بھی حاصل کئے۔
ڈائریکٹر شپس :
لکی سیمنٹ لمیٹڈ
المبروکہ سیمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ
عزیز ٹبّا فاؤنڈیشن (ٹرسٹی)
فیشن ٹیکسٹائل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ
ایل سی ایل ہولڈنگز لمیٹڈ
ایل سی ایل انوسٹمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ
لکی ایئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی الشموخ ہولڈنگز لمیٹڈ
لکی کموڈیٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ
لکی انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی ایگزم (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی فوڈز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی ہولڈنگز لمیٹڈ
لکی نِٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی لینڈ مارک (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی پیراگون ریڈی مکس لمیٹڈ
لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
لکی ون (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی راوجی ہولڈنگز لمیٹڈ
نیوٹری کو پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ
نئیمبا یا اکیبا ایس ۔اے
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ
سیکیوریٹی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ
وائی ۔بی ہو لڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
وائی ۔بی پاکستان لمیٹڈ
یونس انرجی لمیٹڈ
یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ


محمد یونس ٹبّا (چیئرمین)

جناب محمد یونس ٹبّا یونس برادرز گروپ (YBG) کو اس مقام پر لے آئے ہیں جہاں مقامی و بین الاقوامی کاروباری کمیونیٹیز کی جانب سے اسے سراہا جاتا ہے۔ جناب محمد یونس ٹبّا جو کہ اس گروپ کے بانی اراکین میں سے ہیںنے اپنی چالیس برس سے زیادہ کی طویل رفاقت میں گروپ کی مینوفیکچرنگ، سیلز منیجمنٹ، مارکیٹنگ منیجمنٹ اور جنرل منیجمنٹ کے ذریعے ترقی دیکھی ہے۔ YBG پاکستان میں ٹیکسٹائل، توانائی ، کیمیکل، سیمنٹ اور رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ میں متنوع مفادات کے ساتھ پاکستان کے اعلیٰ ترین بزنس ہائوسز میں سے ایک ہے ۔ گروپ کا سالانہ کاروبار ی حجم تقریباً 1.65 ارب امریکی ڈالر جب کہ سالانہ برآمدات66.9 کروڑ امریکی ڈالر کے مساوی ہیں، جو مجموعی ملکی برآمدات کا اہم حصہ ہیں۔ جناب محمد یونس ٹبّا کو ان کے طویل اور درخشاں کیریئر کے دوران چیمبر آف کامرس کی جانب سے کئی مرتبہ "Businessman of the Year" کا ایوارڈ دیا گیا ۔ جناب محمد یونس ٹبّا کی قیادت میں ، گروپ نے بہت کامیابیاں حاصل کیں اور مقامی و بین الاقوامی اداروں سے انعامات حاصل کئے۔
ڈائریکٹر شپس :
لکی سیمنٹ لمیٹڈ
عزیز ٹبّا فاؤنڈیشن (ٹرسٹی)
فیشن ٹیکسٹائل ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
ایل سی ایل ہولڈنگز لمیٹڈ
ایل سی ایل انوسٹمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ
لکی ایئر (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ
لکی انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
سیکیوریٹی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ
وائی ۔بی ہو لڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
وائی ۔بی پاکستان لمیٹڈ
یونس انرجی لمیٹڈ
یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ


محمد سہیل ٹبّا (ڈائریکٹر)

جناب محمد سہیل ٹبّا دو عشروں پر محیط اپنے طویل کیریئر کے وسیع تجربے کے ساتھ پاکستان میں مینو فیکچرنگ، توانائی، رئیل اسٹیٹ اور سیمنٹ کے شعبوں کے اعلیٰ ترین ایگزیکٹوز میں سے ایک ہیں۔اِس کے علاوہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے اسپننگ یونٹ گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ، لکی نِٹس (Knits) پرائیویٹ لمیٹڈ اور لکی ون کے افسرِ اعلیٰ بھی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنا قیمتی وقت رفاہی سرگرمیوں کے لئے بھی وقف کرتے ہیں۔ وہ لکی سیمنٹ کی بجٹ کمیٹی کے بورڈ کے چیئر مین بھی ہیں۔


محمد فیصل (ڈائرکٹر)

جناب محمد فیصل لکی سیمنٹ لمیٹڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور چیف اسٹریٹیجی آفیسر برائے فنانس(مالیات) اور انوسٹمنٹ(سرمایہ کاری)ہیں، اس کے علاوہ وہ لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈکے ایک ڈائریکٹربھی ہیں۔وہ ایک چارٹرڈ اکائونٹنٹ ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ جناب محمد فیصل کو پاکستان کی چند صف اول کی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کا 19 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔
انہوں نے 1995 ء میں ارنسٹ اینڈ ینگ (E&Y) پاکستان کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا اور منیجر آڈٹ اینڈ ایشورنس کی حیثیت سے 8 سال تک خدمات انجام دیں۔جناب محمد فیصل بعد ازاں انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (ٹویوٹا پاکستان) سے بطور چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکریٹری منسلک ہوئے اور لکی سیمنٹ میں شمولیت سے قبل وہاں 8 سال سے زائد خدمات انجام دیں۔
لکی سیمنٹ میں وہ لکی سیمنٹ کے لئے پاکستان اور پاکستان سے باہر فنانس اور اکائونٹنگ، کارپوریٹ اینڈ لیگل افیئرز(قانونی امور)کے ذمہ دار ہیں۔جناب محمد فیصل جمہوریہ کانگو میں آئندہ قائم ہونے والے لکی سیمنٹ کے ایک سیمنٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ’’ئیمبا یا اکیبا‘‘ (NYA) / CIMKO کے بورڈ میں بطور ڈائرکٹر تعینات ہیں ، جہاں وہ ’بورڈ آڈٹ کمیٹی‘ کے چیئرمین بھی ہیں اور NYA کی ’بورڈ بجٹ کمیٹی‘ کے رکن ہیں۔
جناب محمد فیصل شبیر ٹائلس اینڈ سرامکس لمیٹڈ(پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ایک کمپنی) کے بورڈ کے آزاد ڈائرکٹر بھی ہیں ، جہاں وہ ’بورڈ آڈٹ کمیٹی‘ کے چیئر مین اور ’بورڈ ایچ آر اینڈ ریمونیریشن کمیٹی‘ کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔


انتصار الحق حقی (چیف ایگزیکٹو آفیسر)

جناب انتصار الحق حقی نے پاکستان میرین اکیڈمی سے اپنی میرین انجینئرنگ کی تربیت مکمل کی اور ایران نیشنل شپنگ لائنز میں ففتھ اور فورتھ انجینئر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، گلف ایسٹ شپ منیجمنٹ ہانگ کانگ میں بطور فورتھ، تھرڈ اور سیکنڈ انجینئر کی حیثیت سے خدمات انجام دیںپھر وہ انکم شپنگ لندن میں انجینئر سپرنٹنڈنٹ کی خدمات انجام دیتے رہے اور پھر حتمی طور پر انہوں نے لکی سیمنٹ لمیٹڈ میں بطورڈائرکٹر پاور جنریشن شمولیت اختیار کی۔ جناب انتصار الحق حقی پاکستان میں ساحلی بجلی کی صنعت (Shore Power Industry) میں 20 سال سے زائد پیشہ ورانہ تجربے کے حامل ہیں۔ مرچنٹ نیوی میں اپنے وسیع تجربے کے دوران انہیں اجلاسوں اور مذاکرات میں شرکت کے علاوہ مختلف آلات کے لئے تکنیکی معاہدوں کے سودے کو حتمی شکل دینے کے مواقع ملے۔ وہ فی الوقت لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔



کمپنی کے آڈیٹر کا نام


میسرز ارنسٹ اینڈ ینگ فورڈ رھوڈز سیدات حیدر، چارٹرڈ اکائونٹنٹ(ارنسٹ اینڈ ینگ گلوبل لمیٹڈ کی ایک رکن فرم)

قانونی مشیر کا نام


کام جاری ہے