Lucky Electric Power Company
Profile of the Company | Lucky Electric Power Company

کمپنی کا خاکہ (پروفائل)

کمپنی کا خاکہ (پروفائل)

تصوّر

لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (LECPL) نجی شعبے میں بجلی پیدا کرنے والی اولین کمپنی تصور کی جاتی ہے تاکہ بجلی خریدنے والوں کو کم قیمت، محفوظ اور قابلِ اعتماد بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے ساتھ ہی تمام اسٹیک ہولڈرزکو ان کی سرمایہ کاری کا بہترین نعم البدل بھیفراہم کیا جائے۔

نصب العین

بجلی خریدنے والے صارفین کو قابلِ اعتماد اور سستی بجلی فرہم کرنااور مختلف کاروباروں کو اس قابل بناناکہ وہ اپنی کارکردگی اور سیفٹی میں اصلاحات کے نظام کو مستحکم کرکے عالمی معیار کے طرزِ عمل کو اختیار کرتے ہوئے کشادگی، سا لمیت اور ٹیم ورک کے کلچر کو فروغ دے کر اپنے حصص یافتگان اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مضبوط ، پائیدار اور طویل المدتی قدر فراہم کرسکیں۔ ہم ترقی کی شاہراہ پر ایک ذمہ دار شراکت دار ہیں جو ہمارے معاشرے میں ایک بہتر زندگی کی اجتماعی امیّد کے لئے ضروری ہے۔

کمپنی کی حیثیت

کمپنی کی حیثیت : عوامی غیر مندرج کمپنی (پبلک ان لسٹڈ کمپنی)

کمپنی رجسٹریشن

کمپنی رجسٹریشن : 008127

این ٹی این نمبر

این ٹی این نمبر : 008127

پتہ


رجسٹرڈ آفس کا پتہ

A-6-A ، محمد علی ہائوسنگ سوسائٹی، اے۔عزیز ہاشم ٹبّا اسٹریٹ ، کراچی۔


A-6-A ، محمد علی ہائوسنگ سوسائٹی، اے۔عزیز ہاشم ٹبّا اسٹریٹ ، کراچی۔
ہیڈ آفس کافون نمبر 111 786 555
ای میل ایڈریس info@luckyelectricpower.com

شریک کمپنیوں کی تفصیلات :

لکی سیمنٹ لمیٹڈ

لکی سیمنٹ لمیٹڈ یونس برادرز گروپ (YBG) کی پرچم بردار ایک کمپنی ہے جس نے 1983 ء میں اپنے قیام کے بعد ہی سے غیرمعمولی ترقی کرکے کارکردگی کی ایک ٹھوس تاریخ رقم کی ہے۔لکی سیمنٹ کے حصص(شیئرز) کا کاروبار پاکستان کے تمام (تینوں) اسٹاک ایکسچینج کرتے ہیں۔لکی سیمنٹ نے گلوبل ڈپازٹری ریسیپٹس(GDRs) بھی جاری کئے ہیں جو لندن اسٹاک ایکسچینج کی پروفیشنل سیکیوریٹیز مارکیٹ میں کاروبار کے لئے لسٹڈ(مندرج) ہیں۔
لکی سیمنٹ کے پیداواری پلانٹس ملک کی دونوں اطراف یعنی شمالی اور جنوبی جانب واقع ہیں۔ فی الوقت ان کی مشترکہ پیداواری صلاحیت 7.75 ملین ٹن سالانہ ہے جو ملک کی سیمنٹ کی کل پیداوار (بشمول) برآمد کا 19.2 فیصد ہے اور اس طرح لکی سیمنٹ ملک میں سیمنٹ کی مارکیٹ کا قائد ہے۔ لکی سیمنٹ ملک کی واحد سیمنٹ کمپنی ہے جس کا کراچی پورٹ پر کھلے سیمنٹ کا ایکسپورٹ ٹرمینل ہے جس کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 24,000 میٹرک ٹن ہے۔
لکی سیمنٹ کی کوشش رہی ہے کہ وہ ہمیشہ ایک مؤثر اور کم قیمت سیمنٹ کا تیار کنندہ رہے، اس کے علاوہ یہ پاکستان کی پہلی کمپنی تھی جس نے ویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ نصب کرایا ۔بجلی کی پیداوار کا اس کا اپنا پلانٹ ہے جہاں 180 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی سہولت موجود ہے۔لکی سیمنٹ بلکرز اور ٹریلرز کے پورے ایک بیڑے کا بھی مالک ہے جو اس کی نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنے کے علاوہ اس کے صارفین کو رسد کی مؤثر ترسیل کے ضمن میں اضافی فائدہ فراہم کرتا ہے۔

ویب سائٹ کا دورہ کریں



لکی ہولڈنگز لمیٹڈ

لکی ہولڈنگز لمیٹد (LHL) لکی سیمنٹ کا 75 فیصد کا ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جس کا قیام پاکستان میں2012 ء میں محدود حصص کے ساتھ کمپنیز آرڈیننس 1984 ء کے تحت ایک عوامی غیر مندرج کمپنی (پبلک ان لسٹڈ کمپنی) کے طور پر عمل میں آیا؛ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے 74.75 فیصد حصص لکی ہولڈنگز کے پاس ہیں۔لکی ہولڈنگز کی آمدنی کا مرکزی ذریعہ ڈیویڈنڈ(منافع منقسمہ) اور رائلٹی ہے۔
ویب سائٹ کا دورہ کریں



آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ

لکی سیمنٹ نے لکی ہولڈنگز لمیٹڈ کے ذریعے 2012 ء میں آئی سی آئی لمیٹڈ کے اکثریتی حصص حاصل کئے؛ جو پولیسٹر اسٹیپل فائبر، POY چپس، سو ڈا ایش، اسپیشلٹی کیمیکلز، سوڈیم بائی کاربونیٹ اور پولی یوریتھرین کی تیار کنندہ ہے، اس کے علاوہ بیجوں کی ماکیٹنگ، ٹول مینوفیکچرڈ اور درآمد شدہ ادویات اور جانوروں کی صحت کی مصنوعات سمیت عام کیمیکل کی فروخت کا کاروبار کرتی ہے ۔ علاوہ ازیںانڈنٹنگ ایجنٹ اور ٹول مینو فیکچرر کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔
ویب سائٹ کا دورہ کریں



لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ

لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ (LEPCL) مکمل طور پر LCL ہولڈنگز کا ایک ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جس کا قیام 2014 ء میں ایک عوامی غیر مندرج کمپنی (پبلک ان لسٹڈ کمپنی) کے طور پر عمل میں آیا۔ لکی الیکٹرک پاور کمپنی لمیٹڈ کا قیام 660 میگا واٹ کے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے شدید تنقیدی پراجیکٹ قائم کرنے مقصد کے تحت ہوا جس کی بجلی نیشنل گرڈ کو فراہمی کے لئے ہوگی۔
ویب سائٹ کا دورہ کریں



ایل سی ایل انوسٹمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ

ایل سی ایل ہولڈنگز انوسٹمنٹ لمیٹڈ (LCLIHL) لکی سیمنٹ کا ایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جو ماریشس میں قائم ہے۔ایل سی ایل ہولڈنگز انوسٹمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے 50-50 کی شراکت کے مشترکہ منصوبے (جوائنٹ وینچر) کے معاہدے کے تحت قائم کی جانے والی لکی الشموخ ہولڈنگز لمیٹڈ جمہوریہ عراق میں سیمنٹ پیسنے کے ایک یونٹ کی تعمیر کے لئے الشموخ کنسٹرکشن مٹیریل ٹریڈنگ FZE کو تعمیراتی سامان کے لئے درکارمالیات کی فراہمی کی ذمہ دار ہے۔اسی طرح جمہوریہ کانگو (DRC) میں سیمنٹ کے ایک مکمل و مربوط پیداواری یونٹ کی تعمیر کے لئے لکی رائوجی ہولڈنگز لمیٹڈ کا قیام عمل میں آیاجس کے قیام کے لئے ایل سی ایل ہولڈنگز انوسٹمنٹ لمیٹڈ نے رائو سنز انوسٹمنٹ لمیٹڈ سے 50 فیصد مالکانہ مفاد کا مشترکہ معاہدہ(جوائنٹ وینچر) کیا۔



لکی رائوجی ہولڈنگز لمیٹڈ

لکی رائوجی ہولڈنگز لمیٹڈ کا قیام 2011 ء میں جمہوریہ کانگو میں ایک مکمل و مربوط سیمنٹ کے پیداواری پلانٹ کی تعمیر کے لئے عمل میں آیاجس کے لئے ایل سی ایل انوسٹمنٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے (جزائر کیمن Cayman میں رجسٹرڈ) رائو سنز انوسٹمنٹ لمیٹڈ سے 50 فیصد مالکانہ مفاد کا مشترکہ معاہدہ(جوائنٹ وینچر) کیا۔



سیمکو/ نئیمبا یا اکیبا ایس۔اے

سیمکو/ نئیمبا یا اکیبا ایس۔اے (CIMKO/Nyumba Ya Akiba S.A.) لکی رائوجی ہولڈنگز لمیٹڈ کاایک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے جو جمہوریہ کانگو (DRC) میں محدود ذمہ داری (limited liability) کی کمپنی کے طور پرقائم کیا گیا، این وائی اے(NYA) جمہوریہ کانگو کے صوبے باس کانگو (Bas Congo) میں سالانہ 1.18 ملین ٹن کی پیداواری صلا حیت کا حامل اور ماحولیات سے ہم آہنگ ایک مکمل و مربوط سیمنٹ پلانٹ قائم کررہی ہے۔پلانٹ متوقع طور پر اکتوبر 2016 ء تک تجارتی پیداوار شروع کردے گا۔



لکی الشموخ ہولڈنگز لمیٹڈ

ایل سی ایل ہولڈنگز انوسٹمنٹ لمیٹڈ کی جانب سے 2012 ء میں جوائنٹ وینچر کے تحت لکی الشموخ ہولڈنگز لمیٹڈ کا قیام عمل میں آیا جو جمہوریہ عراق میں سیمنٹ پیسنے کے ایک یونٹ کی تعمیر کے لئے الشموخ کنسٹرکشن مٹیریل ٹریڈنگ FZE کو تعمیراتی سامان کے لئے درکارمالیات کی فراہمی کی ذمہ دار ہے۔مذکورہ جوائنٹ وینچر کے لئے ایل سی ایل ہولڈنگز انوسٹمنٹ لمیٹڈ نے 50 فیصد مالکانہ مفاد پر معاہدہ کیا۔



المبروکہ سیمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈ

المبروکہ سیمنٹ مینوفیکچرنگ لمیٹڈ (AMCMC) کا قیام جمہوریہ عراق کے شہر بصرہ میں ایک محدود ذمہ داری (limited liability) کی کمپنی کے طور پر عمل میں آیا جو لکی الشموخ ہولڈنگز لمیٹڈ کا یک مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے۔ المبروکہ سیمنٹ مینوفیکچرنگ کمپنی لمیٹڈجمہوریہ عراق کے شہر بصرہ میں ماحولیات سے ہم آہنگ سیمنٹ پیسنے کا یونٹ ہے جس نے فروری 2014 ء میں تجارتی پیداوار شروع کردی ہے۔